نئی دہلی،9مارچ(ایجسنی) مرکزی وزیر برائے صنعت و تجارت نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ حکومت کے اہم پروگرام "میک ان انڈیا" کے شروع ہونے کے بعد سے ملک میں 45 ارب ڈالر سے زائد کی غیرملکی راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) ہوئی ہے۔
Noori Nastaleeq'; font-size: 18px; text-align: start;">محترمہ سیتا رمن نے راجیہ سبھا میں وقفۂ سوال کے دوران ایک تحریری جواب میں بتایا کہ میک ان انڈیا پروگرام ستمبر 2014 میں شروع کیاگیا ہے۔
اس کے بعد اکتوبر2014 سے دسمبر 2015 تک ملک میں 45 ارب 68 کروڑ 20لاکھ ڈالر کی ایف ڈی آئی آئی ہے۔